Conditional Introduction Urdu - English Urdu Grammar
شرطیہ تعارف
Definition
These types of Sentences show a condition, using “If” at the start of the sentence or vice versa. The conditional sentences consist of two clauses. “Dependent clause and independent clause”. Dependent clause starts with the conjunction “If” which refers to a “condition” whereas the “Independent clause” denotes the “result” of the condition in the sentence.
وصف
اس قسم کے جملے جملے کے شروع یا درمیان میں "اگر" یعنی "If" کا لفظ استعمال کرتے ہوئے شرط کو ظاہر کرتے ہیں۔ شرطیہ جملے دو فقروں پر مشتمل ہوتے ہیں: منحصر یا غیر آزاد فقرہ اور آزاد فقرہ۔ منحصر فقرہ "اگر" یعنی "If" کے لفظ سے شروع ہوتا ہے جو ایک شرط کی طرف اشارہ کرتا ہے، جبکہ آزاد فقرہ جملے میں اس شرط کے نتیجے کو ظاہر کرتا ہے۔
Example
- If he works hard, he will pass the exam easily.
- If my son had hurt her, she would have hurt him back.
- He will really wear Sindhi Ajrak and Topi if he visits Sindh.
- Our Teacher would send us all to Mars if he found us imitating him.
- If he comes late to the office, his boss scolds him.
مثال
- اگر وہ محنت کرے گا تو امتحان آسانی سے پاس کرے گا۔
- اگر میرا بیٹا اسے تکلیف دیتا تو وہ بھی اسے تکلیف دیتی۔
- اگر وہ سندھ جائے گا تو واقعی سندھی اجرک اور ٹوپی پہنے گا۔
- ہمارا استاد ہمیں مریخ بھیج دیتا اگر وہ ہمیں اپنی نقل کرتے دیکھتا۔
- اگر وہ دفتر دیر سے آئے گا تو اس کا مالک اسے ڈانٹے گا۔
Note:- The conditional sentences have been categorized in the following way:
- Zero Conditional Sentences
- First Conditional Sentences
- Second Conditional Sentences
- Third Conditional Sentences
نوٹ :-
شرطیہ جملوں کو مندرجہ ذیل طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔
- زیرو یا بنیادی شرطیہ جملے
- پہلے قسم کے شرطیہ جملے
- دوسرے قسم کے شرطیہ جملے
- تیسرے قسم کے شرطیہ جملے