First Conditional Sentences Urdu - English Urdu Grammar
پہلا شرطیہ جملہ
Definition
This type of conditional denotes a possible situation in future if the condition happens. Dependent clause consists of “Present tense” while the independent clause uses “Future tense”.
وصف
اس قسم کا شرطیہ جملہ شرط کے ہونے کی صورت میں مستقبل میں ایک ممکنہ صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر آزاد فقرہ یا جملہ زمانہ حال پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ آزاد فقرہ یا جملہ زمانہ مستقبل کو استعمال میں لاتا ہے۔
Formation - Assertive
Condition (Present Simple) | Result (Future Tense) |
---|---|
If she goes out of home, | she will get wet. |
If Sadiq speaks English, | they will listen to him carefully. |
If their family members pray for them, | they will become successful. |
بناوٹ - بیانی
مثال
- اگر وہ گھر سے باہر جائے گی تو وہ گیلی ہو جائے گی۔
- اگر صادق انگریزی میں بات کرے گا تو وہ اسے غور سے سنیں گے۔
- اگر ان کے خاندان کے لوگ ان کے لیے دعا کریں گے تو وہ کامیاب ہو جائیں گے۔
Formation - Negative
Condition (Present Simple) | Result (Future Tense) |
---|---|
If she does not go out of home, | she will not get wet. |
If Sadiq does not speak English, | they will not listen to him carefully. |
If their family members do not pray for them, | they will not become successful. |
بناوٹ - نا کاری
مثال
- اگر وہ گھر سے باہر نہیں جائے گی تو وہ گیلی نہیں ہو گی۔
- اگر صادق انگریزی میں بات نہیں کرے گا تو وہ اسے غور سے نہیں سنیں گے۔
- اگر ان کے خاندان کے لوگ ان کے لیے دعا نہیں کریں گے تو وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
Formation - Interrogative
Condition (Present Simple) | Result (Future Tense) |
---|---|
If she goes out of home, | will she get wet? |
If Sadiq speaks English, | will they listen to him carefully? |
If their family members pray for them, | will they become successful? |
بناوٹ - سوالی
مثال
- اگر وہ گھر سے باہر جائے گی تو کیا وہ گیلی ہو جائے گی؟
- اگر صادق انگریزی میں بات کرے گا تو کیا وہ اسے غور سے سنیں گے؟
- اگر ان کے خاندان کے لوگ ان کے لیے دعا کریں گے تو کیا وہ کامیاب ہو جائیں گے؟
Exercise:
Note:- Translate the following sentences into Urdu.
- If our Teacher teaches us English, we shall not let him teach that.
- If his sister complains about you, I shall beg forgiveness from her.
- If they make a plan to visit foreign, we shall not help them financially.
- She will tell lies to her husband, If she spends all money on cosmetics.
Solution:
حل
- اگر ہمارا استاد ہمیں انگریزی پڑھائے گا تو ہم اسے یہ پڑھانے نہیں دیں گے۔
- اگر اس کی بہن تمہاری شکایت کرے گی تو میں اس سے معافی مانگوں گا۔
- اگر وہ بیرون ملک جانے کا منصوبہ بنائیں گے تو ہم ان کی مالی مدد نہیں کریں گے۔
- اگر وہ سارے پیسے میک اپ پر خرچ کر دے گی تو وہ اپنے شوہر سے جھوٹ بولے گی۔