Present Dubious Tense Urdu - English Urdu Grammar
زمانہ حال متشکک
Definition
A verb showing a dubitative condition of some action in present time is called present dubious or dubitative tense.
Note:- This tense shows a dubitative condition of an action in present.
Example
- She may be calling you.
- He may be smoking.
- They may be watching a new Movie.
وضاحت
ایسا فعل جو موجودہ وقت میں کسی کام کی شک والی حالت کو ظاہر کرے، اسے زمانہ حال متشکک کہتے ہیں۔
نوٹ:- یہ زمانہ موجودہ وقت میں کام کی شک والی حالت کو ظاہر کرتا ہے۔
مثال
- وہ آپ کو کال کر رہی ہو گی۔
- وہ سگریٹ پی رہا ہو گا۔
- وہ نئی فلم دیکھ رہے ہوں گے۔
Helping Verbs
Note :- "May be" and "Might be" are the helping verbs of Present Dubious Tense.
Example
- I may be calling you.
- We might be smoking.
- You may be watching a new Movie.
مددگار فعل
نوٹ :-"May be" اور "Might be" زمانہ حال متشکک کے مددگار فعل ہیں۔
مثال
- وہ آپ کو کال کر رہی ہو گی۔
- وہ سگریٹ پی رہا ہو گا۔
- وہ نئی فلم دیکھ رہے ہوں گے۔
Formation(Syntax)
Subject | Helping Verb | Main Verb(4th form) | Object(Optional) |
---|---|---|---|
He | may be | seeking | a job. |
She | may be | brushing | her teeth regularly. |
You | may be | encouraging | your son. |
بناوٹ
مثال
- وہ نوکری تلاش کر رہا ہو گا۔
- وہ روزانہ اپنے دانت صاف کر رہی ہو گی۔
- آپ اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہوں گے۔
Conjugation
Note:- "May be" and "Might be" are followed by all subjects.
Example
- I may be cooking Biryani.
- We may be cooking Biryani.
- You may be cooking Biryani.
- He may be cooking Biryani.
- She may be cooking Biryani.
- It may be cooking Biryani.
- They may be cooking Biryani.
- Alia may be cooking Biryani.
- Alia and Safia may be cooking Biryani.
گردان یا پھیرو
نوٹ:- "May be" اور "Might be" تمام فاعلوں کے ساتھ لگتے ہیں۔
مثال
- میں بریانی پکا رہا ہوں گا۔
- ہم بریانی پکا رہے ہوں گے۔
- آپ بریانی پکا رہے ہوں گے۔
- وہ بریانی پکا رہا ہو گا۔
- وہ بریانی پکا رہی ہو گی۔
- یہ بریانی پکا رہا ہو گا۔
- وہ بریانی پکا رہے ہوں گے۔
- عالیہ بریانی پکا رہی ہو گی۔
- عالیہ اور صفیہ بریانی پکا رہی ہوں گی۔
Emphatic Sentences
Note:- For emphatic sentences, we use must be instead of may be and might be.
Example
- Our parents must be wanting to see us happy.
- My personality must be attracting others.
- You must be repeating your work.
تاکیدی جملے
نوٹ:- ہم تاکیدی جملوں کے لیے "may be" اور "might be" کی بجائے "must be" استعمال کرتے ہیں۔
مثال
- ہمارے والدین ہمیں خوش دیکھنا چاہتے ہوں گے۔
- میری شخصیت دوسروں کو متاثر کر رہی ہو گی۔
- آپ اپنا کام دہرا رہے ہوں گے۔
Sentence Transformations
Note:- A transformation of an Assertive sentence into Negative sentence, Interrogative sentence, and Interrogative Negative sentence.
جملے کی تبدیلی
نوٹ:- ایک بیانی جملے کی ناکاری جملے، سوالی جملے، اور سوالی ناکاری جملے میں تبدیلی۔
Assertive
- I may be feeling cold.
- He may be falling off his bicycle.
- Girls may be wanting selfish love.
بیانی
- مجھے سردی لگ رہی ہو گی۔
- وہ اپنی سائیکل سے گر رہا ہو گا۔
- لڑکیاں خودغرض پیار چاہتی ہوں گی۔
Negative
- I may not be feeling cold.
- He may not be falling off his bicycle.
- Girls may not be wanting selfish love.
ناکاری
- مجھے سردی نہیں لگ رہی ہو گی۔
- وہ اپنی سائیکل سے نہیں گر رہا ہو گا۔
- لڑکیاں خودغرض پیار نہیں چاہتی ہوں گی۔
Interrogative
- May I be feeling cold?
- May He be falling off his bicycle?
- May Girls be wanting selfish love?
سوالی
- کیا مجھے سردی لگ رہی ہو گی؟
- کیا وہ اپنی سائیکل سے گر رہا ہو گا؟
- کیا لڑکیاں خودغرض پیار چاہتی ہوں گی؟
Interrogative Negative
- May I not be feeling cold?
- May He not be falling off his bicycle?
- May Girls not be wanting selfish love?
سوالی ناکاری
- کیا مجھے سردی نہیں لگ رہی ہو گی؟
- کیا وہ اپنی سائیکل سے نہیں گر رہا ہو گا؟
- کیا لڑکیاں خودغرض پیار نہیں چاہتی ہوں گی؟